خام تیل کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

عالمی منڈی میں کاروبار کے دوران خام تیل کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

نیو یارک:عالمی منڈی میں خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں اناسی سینٹ فی بیرل کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد کاروبار کے دوران تینتالیس ڈالر نو سینٹ فی بیرل پر آ گیا جو فروری دو ہزار نو کے بعد عالمی تیل کی کم ترین سطح ہے۔ جون دو ہزار چودہ کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں پچپن فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.