سابق کپتان محمد یوسف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیااور ہر طرز کی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ محمد یوسف کے پاس ہے ،انہوں نے نوے ٹیسٹ میچوں میں چوبیس سنچریوں اور تنتیس نصف سنچریوں کی مدد سے سات ہزار پانچ سو تیس رنز بنائے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور دو سو تیئس ہے۔سابق کپتان محمد یوسف نے ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے دو سو اٹھاسی میچوں میں نو ہزار سات سو بیس رنز اسکور کئے جن میں پندرہ سنچریاں اور چونسٹھ نصف سنچریاں بنائی ہیں۔محمد یوسف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے اور اپنی کپتانی میں انہوں نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار بھی کیا ،انہیں بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت بھی حاصل ہے۔

تبصرے بند ہیں.