بھارتی سپریم کورٹ :آئی پی ایل پر پابندی کی درخواست مسترد

ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین پریمئیرلیگ پرپابندی لگانیکی درخواست مستردکردی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کودوہفتوں میں تحقیقات مکمل کرنیکا حکم دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے دوران منظرعام پرآنیوا لے کرپشن اسکینڈل کے بعد بھارتی سپریم کورٹ میں ایونٹ کے میچزروکنے کی درخواست کی تھی۔ سپریم کورٹ نے درخواست مستردکرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بھارتی بورڈ کرپشن اسکینڈل پرغیرسنجیدہ رویہ ختم کریاوردوہفتوں میں تحقیقات مکمل کرکیرپورٹ عدالت میں جمع کرائے ۔ عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں یا ٹیموں کیخلاف بھرپورکارروائی کرے۔ آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن کے دوران ہونیوالی اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں راجستھان رائلزکے تین کھلاڑیوں سمیت اب تک اٹھارہ افراد کوگرفتارکیا جاچکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.