آئی پی ایل اسکینڈل: بھارتی اداکاردارا سنگھ کابیٹا گرفتار

ممبئی: آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل بالی ووڈ تک پہنچ گیا، بکیز سے تعلقات کے شبے میں معروف بھارتی اداکاردارا سنگھ کے بیٹے وندوکوگرفتارکرلیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین پریمئیرلیگ پرپابندی لگانے کی درخواست مسترد کردی۔ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا بالی ووڈ سے پہلا تعلق سامنے آگیا۔ ممبئی کرائم برانچ نے بکیزسے تعلقات کے شبے میں معروف اداکار دارا سنگھ کے بیٹے وندوکوگرفتارکرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وندودارا سنگھ کی گرفتاری رمیش ویاس کی گرفتاری کے بعد عمل میں آئی۔ ویاس کے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث اہم بکی جوپیٹراوردیگربکیزسے تعلقات تھے۔ ممبئی کرائم برانچ وندودارا سنگھ سے تفتیش کررہی ہے۔ وندوکوچھ اپریل کوممبئی انڈینزاورچنائے سپرکنگزکے میچ میں مہیندرسنگھ دھونی کی اہلیہ کیساتھ دیکھا گیا تھا۔ ممبئی پولیس کے مطابق وندوبکیزسے مسلسل رابطے میں تھے۔ دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل میچزروکنے کی درخواست مستردکردی ہے۔ ایک شہری نے بھارتی سپریم کورٹ میں ایونٹ کے میچزروکنے کی درخوا ست کی تھی۔ سپریم کورٹ نے درخواست مستردکرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بھارتی بورڈ کرپشن اسکینڈل پرغیرسنجیدہ رویہ ختم کریاوردوہفتوں میں تحقیقات مکمل کرکیرپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔ عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں یا ٹیموں کیخلاف بھرپورکارروائی کرے۔

تبصرے بند ہیں.