سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اغوا

ملتان میں سابق وزیر اعظم کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو جلسے میں فائرنگ کے بعد اغوا کر لیا گیا۔ فائرنگ سے ان کے سیکریٹری غلام محی الدین جان بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ علی حیدر گیلانی فرخ ٹاون کے علاقے میں انتخانی مہم کے دوران گھر گھر دورہ کر رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل اور ایک کار پر سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور علی حیدر گیلانی کو کار میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اغوا کا شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملتان شہر کی ناکہ بندی کر کے چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔علی حیدر گیلانی پی پی200 سے آذاد امیندوار ہیں۔ علی حیدر گیلانی کے بھائی علی موسی گیلانی نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے میرا بھائی چاہیے ورنہ ملتان میں الیکشن نہیں ہونے دوں گا۔ واقعے کے خلاف پارٹی کارکنوں نے یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

تبصرے بند ہیں.