سابق فٹبال کپتان علی نواز بلوچ انتقال کرگئے

سابق کپتان علی نواز بلوچ اپنے دور میں گول اسکورر مشین کے نام سے مشہور تھے

 لیاری سے تعلق رکھنے والےعلی نواز بلوچ کو گزشتہ ہفتے برین ہیمبرج ہوا تھا جس کے بعد وہ آج انتقال کرگئے ہیں، علی نواز کی   نماز جنازہ شام 4 بجے کے ایم سی اسٹیڈیم میں ہوگی۔

مرحوم علی نواز نے کئی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

سابق کپتان علی نواز بلوچ اپنے دور میں گول اسکورر مشین کے نام سے مشہور تھے، وہ دبئی کلب سے بھی فٹبال کھیل چکے تھے   جب کہ انگلینڈ سے کوالیفائیڈ کوچنگ بھی حاصل کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.