سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر رچی بینو 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

سڈنی :معروف کمنٹیٹر اور سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر رچی بینو 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سابق آسٹریلوی کپتان رچی بینو جلد کے کینسر میں مبتلا تھے ، انہوں نے 63 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ، وہ ٹیسٹ میچز میں 2 ہزار رنز اور 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر تھے ۔ رچی بینو کی قیادت میں آسٹریلیا کو کسی بھی سیریز میں شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد رچی بینو نے کمنٹری کو بطور پیشہ اختیار کیا اور پہلے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے وابستہ ہوئے جس کے بعد آسٹریلوی ٹی وی کیلئے کمنٹری کرتے رہے ۔ بطور کمنٹیٹر رچی بینو نےکئی دہائیوں تک چینل نائن کیلئے کرکٹ کی کوریج کی ، انہوں نے کرکٹ پر کتابیں بھی لکھیں اور اخبارات و جرائد میں کالم نویسی بھی کرتے رہے ، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں نے رچی بینو کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا اور انہیں کرکٹ کی تاریخ کا ایک اہم باب قرار دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.