وہاب ریاض کا ٹی 20 کرکٹ کیلئے انگلش کاﺅنٹی سے معاہدہ

ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر کاﺅنٹی نے کھیلنے کی پیشکش کی جسے فاسٹ باﺅلر نے قبول کر لیا ہے۔

لاہور: (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کے لئے انگلش کاﺅنٹی سرے سے معاہدہ کر لیا ہے۔ ورلڈ کپ میں وہاب ریاض کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انگلش کاﺅنٹیز نے انہیں کھیلنے کی پیشکش کی تھی جسے وہاب ریاض نے منظور کر لیا اور معاہدہ بھی طے پانے کی اطلاعات ہیں۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے محض چند ٹی ٹونٹی میچز کے لئے سرے کاﺅنٹی سے معاہدہ کر لیا ہے کیونکہ پاکستان کو اپریل اور مئی میں بنگلا دیش اور اس کے بعد سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنا ہے اور ملک کے لئے کھیلنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ وہاب ریاض سرے کاﺅنٹی میں سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن اور سری لنکا کے سٹار بلے باز کمار سنگا کارا کو جوائن کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.