قومی کرکٹر محمد حفیظ بائولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہو گیا

قومی کرکٹرز محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بائولنگ ایکشن ٹیسٹ بھارتی شہر چنائی میں مکمل ہو گیا۔ دونوں کھلاڑی کل وطن واپس پہنچیں گے۔

چنائی:ذرائع کے مطابق پابندی کا شکار قومی کھلاڑی محمد حفیظ اور جویریہ ودود نے بھارتی شہر چنائی میں آئی سی سی کی بائیو مکینک لیب میں بائولنگ ایکشن ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ سیشن کے بعد دونوں قومی کھلاڑی مطمئن اور ٹیسٹ کلیئرنس کے لئے خاصے پُرامید نظر آئے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتے تک متوقع ہے تاہم کرکٹ سٹارز کی کل وطن واپسی ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.