سائوتھ ہیمٹن ٹیسٹ، انگینڈ نے بھارت کو شکست دے دی

سائوتھ ہیمٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 266 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر لی ہے۔

سائوتھ ہیمٹن: (ویب ڈیسک) بھارت کی پوری ٹیم 455 رنز کے تعاقب میں 178 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس سے قبل بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 330 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ آل رائونڈر معین علی نے بھارت کے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ پہلی اننگز میں انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ بھارت کی جانب سے مرالی وجے اور شیکھر دھون نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا۔ بھارت کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف 80 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے 3 ابتدائی کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنا کر اپنی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 569 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.