میچ فکسنگ، پاکستان میں بھی سخت ترین قانون کی ضرورت ہے: جاوید میانداد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی ملک کی عزت کے ساتھ کھیلتے ہیں وہ ملک وقوم کے ساتھ غداری کے مرتکب ہوتے ہیں، ان کے لئے سات سال سزا کم ہے۔

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کے میچ فکسنگ کے خلاف بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بھی اس سے بھی سخت قانون کی ضرورت ہے۔ میچ فکسنگ پرعمر قید یا پھانسی کی سزا ہونی چاہیے، سات سال سزا کم ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے میچ فکسنگ کے حوالے سے اچھا اقدام اٹھایا ہے۔ پاکستان میں بھی میچ فکسنگ پر سخت سے سخت سزا کا قانون آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں میچ فکسنگ کرنے والوں کو شرمندہ کیا جانا چاہیے لیکن ہمارے ہاں تو ان کو ٹی وی پر بیٹھا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے آئی سی سی سے پہلے اس حوالے سے اقدام اٹھایا ہے جو خوش آئند ہے۔ باقی ممالک کو بھی اس کی پیروی کرنی چاہیے جو کھلاڑی ملک و قوم کی عزت کے ساتھ کھیلتے ہیں وہ غداری کے مرتکب ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.