نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں میچ فکسنگ کے خلاف سزا کے لیے بل منظو

میچ فکسنگ میں ملوث کسی بھی کرکٹر کو سات سال قید کی سزا ہو سکتی ہے

ویلنگٹن ( ) نیوزی لینڈ میں آئندہ سال ہونیوالے ورلڈ کپ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تدبیریں شروع ہو گئیں ۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں فکسنگ کرنیوالے کرکٹرز کے خلاف ایک بل کی حمایت کی گئی ہے ۔ نیوزی لینڈ کے وزیر کھیل مری میک کولی کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ ملکی سالمیت اور کھیل کی سپرٹ کے لئے کسی خطرے سے کم نہیں ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ جو حالیہ واقعات پیش آئے ہیں وہ انتہائی افسوسناک ہے فکسنگ کے خلاف پیش ہونیوالے بل کے متن میں میچ فکس کرنے والے کھلاڑی کو 7 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ نیوزی لینڈ حکام کے مطابق بل کا مقصد ورلڈ کپ 2015 ء کو فکسنگ سے پاک کرنا ہے ۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کی میزبانی آسٹریلیا سمیت نیوزی لینڈ کے پاس ہے ۔ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر لو ونسنٹ پر فکسنگ کرنے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی ۔ –

تبصرے بند ہیں.