سائنس وٹیکنالوجی اقتصادی سرگرمیوں کی قوت ہے، صدر ممنون

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے دورجدید کے چیلنجزسے نمٹنے کیلیے اعلیٰ تعلیم خصوصاً سائنس اینڈٹیکنالوجی پربھاری سرمایہ کاری کی ضرورت پرزور دیا۔ اسلام آباد میں کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 52ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ سائنس اورٹیکنالوجی اقتصادی سرگرمیوں اوردنیا میںایجادات کیلیے متحرک قوت بن چکی ہے۔ ہمیں جدیددنیا میںمقابلے کیلیے اس شعبے میںبھاری سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ کانووکیشن میںوفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی زاہدحامد کے علاوہ کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امتنان، ریکٹرسید محمدجنیدزیدی اورادارے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔تقریب میں 604 گریجویٹس کو ڈگری ایوارڈکی گئی جن میں 15پی ایچ ڈی کرنیوالے اسکالرز بھی شامل تھے۔ 22طلبا کوگولڈن اورسلورمیڈلز دیے گئے۔ حالیہ کانووکیشن میں 2نئے ایوارڈغوری ایوارڈا ورکے بی ایوارڈ شروع کیے گئے ہیںجو صرف 2طلبا کودیے گئے۔ کانووکیشن میں طلباوطالبات کی بڑی تعدادکے علاوہ والدین نے بھی شرکت کی۔ کانووکیشن میںطلباوطالبات اس قدر تیارہو کر آئے تھے کہ یہ تعلیمی کانووکیشن کم اور فیشن شوزیادہ نظرآرہاتھا۔

تبصرے بند ہیں.