پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کیخلاف بے بنیاد اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہٰذا ہائیکورٹ کا 8 نومبرکا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.