سائفر سے متعلق آڈیو لیکس انکوائری، شاہ محمود قریشی ایف آئی اے طلب

امریکی سائفر سے متعلق آڈیو لیکس انکوائری میں پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی آج اسی کیس میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوئے جہاں ان سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔ ان کو 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا ہے۔ ان سے سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں سوالات کیے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.