زیادتی سے بچنے کے لیے لڑکی نے مبینہ طور پر تیزاب پی لیا

پنجاب کے شہر خانپور میں زیادتی سے بچنے کے لیے لڑکی نے مبینہ طور پر تیزاب پی لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نوکری کے لیے فوڈ شاپ گئی تھی، لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دو لڑکیوں سمیت پانچ ملزمان کا گروہ لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بیان کے بعد تحقیقات کر رہے ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.