زندگی میں کبھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا، کترینہ کیف

ممبئی: مختلف اداکاروں سے ساتھ اپنی گہری دوستی اوربہترین اداکاری کی وجہ سے مشہور بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنے کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا لیکن امید کرتی ہوں کہ اس بارویلنٹائن ڈے پر پارٹی منانے کے لیے وقت اورموقع مل جائے گا۔ اداکارہ نے کہا کہ امید ہے کہ اس باروینٹائن ڈے پرمیری نئی فلم “فطور” کی کامیابی کا جشن منایا جائے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم “فطور” آج سینیما گھروں کی زینت بن رہی ہے جن میں ان کے مد مقابل مرکزی کرداراداکارادتیہ رائے کپورنے نبھایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.