نائیجیریا: مسجد میں 3 تین دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 92 ہو گئی

نائیجیریا کے شہر کانو کی مرکزی جامع مسجد میں بم دھماکے سے بانوے افراد جاں بحق اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔

ابوجا:  دھماکے اس وقت ہوئے جب سیکڑوں افراد جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک دھماکا مسجد کے اندر جبکہ دو باہر ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں ۔ دھماکے میں بانوے افراد جاں بحق جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ نائیجیرین حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کو بم دھماکوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.