زمبابوے نے بھارت سے دوسرا ٹی ٹونٹی 10 رنز سے جیت لیا –

میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 145 رنز سکور کئے ، مہمان ٹیم 135 رنز پر ہمت ہار گئی ، چھیبابا 67 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے

ہرارے ( ) زمبابوے نے بھارت کو اپ سیٹ کرتے ہوئے دوسرا ٹی 20 دس رنز سے ہرا دیا جس سے سیریز ایک ایک کی برابری پر ختم ہو گئی ۔ ہرارے سپورٹس کلب میں میزبان زمبابوے نے مقررہ بیس اوور میں سات وکٹ پر ایک سو پینتالیس رنز بنائے ۔ چھیبابا سڑسٹھ رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔ کپتان سکندر رضا صرف آٹھ رنز تک ٹیم کا ساتھ دے سکے ، جواب میں بھارتی کپتان ریحانے 4 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ ستاون پر دوسری وکٹ کیا گری کہ پھر ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔ نو بیٹسمین صرف ایک سو پینتیس رنز جوڑ سکے ۔ دس رنز کی جیت سے دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ۔

 

تبصرے بند ہیں.