گرین شرٹس کی جیت پر ثانیہ مرزا جھوم اٹھیں

قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف شاندار فتح پر ثانیہ مرزا بھی اپنے قدم نہ روک پائیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں ثانیہ مرزا کو شعیب ملک اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کولمبو: () پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ٹیم کی جیت کی خوشی میں جھوم اٹھیں۔ فتح کا جشن مناتے ہوئے ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ گانے پر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس سے پہلے بھی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جوڑی ڈانس کے ذریعے اسٹیج پر دھوم مچا چکی ہے۔ گزشتہ روز قومی ٹیم نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میچ میں 135 رنز سے شکست دی تھی۔ ثانیہ مرزا کا شعیب ملک اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ رقص سے لگتا ہے کہ قومی ٹیم نے اپنے بہترین کھیل سے انہیں متاثر بھی کیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.