زلزلے سے بلوچستان کے چھ اضلاع متاثر ہوئے ہیں: جان بلیدی

: حکومت بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے چھ اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔۔۔ زیادہ نقصان آواران میں ہوا ہے۔۔۔ وہاں بھرپور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔۔۔ کوئٹہ میں پی ڈی ایم اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جان محمد بلیدی کا کہنا تھا کہ کیچ ، خضدار، پنجگور اور گوادر کے اضلاع میں زلزلے نے تباہی مچائی ہے۔۔ لیکن سب سے زیادہ آواران متاثر ہوا ہے۔۔۔ ان کے مطابق، سیکڑوں کچے گھر اور عمارتیں منہدم ہوگئیں۔۔ مواصلاتی نظام درہم ہوگیا۔۔۔ دشوار گزار علاقے میں امدادی سرگرمیوں جاری رکھنا مشکل ہے تاہم انتظامیہ کے ساتھ ساتھ فوج ایف سی اور لیویز کے دستے بھی مصروف عمل ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کی زندگی بچانا اولین ترجیح ہے۔

تبصرے بند ہیں.