زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے میں 13 کروڑ ڈالر بڑھ گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران تیرہ کروڑ ڈالر بڑھ گئے۔ مجموعی حجم نو ارب چوراسی کروڑ ڈالر ہو گیا۔

لاہور: () اسٹیٹ بنک کے مطابق چار سے گیارہ اپریل کے دوران بیرونی ذرائع سے کوئی بڑی رقم نہ ملنے کے باوجود ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔ مرکزی بنک کے ذخائر چار کروڑ ڈالر اضافے سے چار ارب اٹھانوے کروڑ جبکہ شیڈول بنکوں کے ذخائر نو کروڑ ڈالر اضافے سے چار ارب چھیاسی کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ –

تبصرے بند ہیں.