Latest National, International, Sports & Business News

زرداری صدرنہ رہنے کے بعدسیاست میں حصہ لینگے،اعتزاز

لاہور: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹرچوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے صدرمملکت کے عہدے سے الگ ہونے کے بعد سیاست میں حصہ لینے پرکوئی پابندی نہیں ہوگی۔ آنے والے دنوں میں پیپلزپارٹی مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے پالیسی تیارکی جائے گی،ن لیگ کی حکومت کی کسی بھی شعبے میں کا میابی دوربین سے بھی نظر نہیں آتی بلکہ دہشت گردی ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سمیت تمام عوامی مسائل میں اضافہ ہی ہوا ہے ۔لاہورمیں گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزازاحسن نے کہا کہ آصف زرداری کیخلاف سوئس کیسزمیرٹ پربند ہوئے ہیں اورحکومت جومرضی کرلے وہ ان کیسز کودوبارہ بحال نہیں کراسکتی۔ن لیگ اپنے ناکامیوں سے پر پردہ ڈالنے کیلیے کیسزکی بحالی کی باتیں کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئین کے تحت آصف علی زرداری کے صدر مملکت کے عہدے سے الگ ہونے کے بعد سیاست میں بھر پور حصہ لیں گے اور پیپلزپارٹی کومزید مضبوط اورفعال بنایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.