رینجرزکاچھاپہ،پی پی وزیرجاوید ناگوری کی گاڑی سےممنوعہ ہتھیاربرآمد

لیاری کے علاقے میں رینجرز نے چھاپہ مار کر صوبائی وزیر جاوید ناگوری کی گاڑی سے ممنوعہ ہتھیار برآمد کرلیئے۔ پولیس کے مطابق رینجرز اہل کاروں نے لیاری کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران صوبائی وزیر برائے کچی آبادی سندھ جاوید ناگوری کی گاڑی سے ممنوعہ اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایس ایم جی اور جی تھری گنز شامل ہیں۔ رینجرز اہل کاروں کے مطابق گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔ تلاشی کے وقت صوبائی وزیر جاوید ناگوری گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ گاڑی سے 3 کلاشنکوف اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں۔ تاہم گاڑی کا ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر جاوید ناگوری کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے، جو پی ایس 108 لیاری سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.