ریلیوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے، دہشت گردی سے ٹرن آئوٹ پر اثر نہیں پڑیگا، نگراں وزیراعظم
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسونے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،الیکشن کمیشن کے زیرنگرانی انتخابات شفاف اورآزادانہ کرائے جائیں گے۔ منگل کوجرمن سفیر ڈاکٹر سائرل فن سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ دہشتگردی کے واقعات کے باعث ووٹرزکاٹرن آئوٹ بہترہوگا،2008ء کے مقابلے میںموجودہ انتخابات کیلیے تیاریاںاورانتظامات بہتر ہیں ۔ جرمنی کے سفیرنے وزیراعظم کوانتخابات کیلیے عمدہ تیاریوںپرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ جرمن رکن پارلیمنٹ مسٹرمائیکل گلڑ کی سربراہی میںعام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلیے یورپی یونین کامبصر مشن پاکستان کے دورے پر ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان بروزئی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اورصوبے میںانتخابات کی تیاریوں اورلاء اینڈآرڈرکے بارے میںبریف کیا۔اے پی پی کی مطابق وزیراعظم کھوسونے وزیراعلیٰ بلوچستان کوہدایت کی کہ امیدواروں،ریلیوں اورعوام کی سیکیورٹی کومزید سخت کیاجائے تاکہ سیاسی جماعتیں صوبہ میں اپنی مہم موثراندازمیں جاری رکھ سکیں ، دریں اثناء وزیراعظم میرہزارخان کھوسونے 795 کلومیٹرگوادر،ہوشاب روڈ 2 برس میںمکمل کرنیکی منظوری دیدی ہے،یہ منظوری منگل کوگوادر،رتو ڈیروروڈمنصوبہ کے بارے میںپیش رفت کا جائزہ لینے کیلیے منعقدہ اجلاس کے دوران دی گئی،وزیراعظم کوبتایا گیاکہ وزارت خزانہ اس منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلیے مالی وسائل کویقینی بنائیگی۔ وزیراعظم نے کہاکہ منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان اورسندھ کے سماجی واقتصادی حالات میں تبدیلی آئیگی، گوادر بندرگاہ باقی ملک سے جڑ جائیگی،اجلاس میںفیصلہ کیاگیاکہ گوادر،تربت،ہوشاب اورکھوڑی،قبوسعیدخان روڈکو14 ماہ کے اندرمکمل کیاجائیگا۔
تبصرے بند ہیں.