Latest National, International, Sports & Business News

ریلوے کی نجکاری مسئلے کا حل نہیں، وفاقی وزیر ریلوے

اسلام آباد: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ریلوے نجکاری کی کوئی تجویززیر غور نہیں۔ نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے بعدمشرف دورمیں چین سے غیرمعیاری انجنوں کی خریداری میںملوث وزیراور ذمے داروں کے خلاف ریفرنس دائرکیا جائے گاجبکہ متعلقہ کمپنیوںکوبلیک لسٹ بھی کردیا گیاہے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران خواجہ سعد رفیق نے بتایاکہ ریلوے کے پاس465ڈیزل والیکٹرک انجن ہیں۔ ان میںسے157قابل استعمال جبکہ 307 خراب ہیں۔ شگفتہ جمانی کے سوال کے جواب میں انھوںنے بتایاکہ مشرف دورمیں69انجن لیے گئے جو قابل استعمال ہی نہیں۔گزشتہ دورمیں بھی اسی کمپنی سے75انجن لینے کی کوشش کی گئی۔ ہم نے اس کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ انھوںنے کہاکہ ریلوے کی نجکاری کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، نہ اس مسئلے کایہ حل ہے۔ ہمارے دورمیں ریلوے کاخسارہ 50لاکھ روپے یومیہ کم ہواہے۔ سید آصف حسنین کے سوال کے جواب میں انھوںنے بتایا کہ پاکستان ریلوے 2011میں 208مسافر ٹرینیں چلارہا تھا جو 74تک کم ہوگئیں۔ تاہم اب یہ تعداد 96تک ہوگئی ہے۔ ریلوے میںمسافر اورمال بردارٹرینوں کے عمل میں توازن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔ جب ہم نے چارج سنبھالاتو 8انجن مال برداری پرتھے، اب 17سے 20 تک ہیں۔

تبصرے بند ہیں.