Latest National, International, Sports & Business News

ریحام کا لندن پولیس سے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے خلاف لندن پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ریحام خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور واقعے کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی اطلاع پولیس کو دی جانی چاہیے، یہ چہرے پہچانے جا سکتے ہیں، یوں اس طرح سے سڑک پر کسی عورت کا پیچھا کرنا اور اسے کیفے میں ہراساں کرنا کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے۔عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے لندن پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ بدسلوکی کرنے والی خواتین اور نوجوانوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ریحام خان نے مزید کہا کہ ان لوگوں سے متعلق پی پی ایل کو رپورٹ کرنا چاہیے، ان کا پیچھا کریں اور ان کی شناخت کریں، کیفے کی جانب سے بھی شکایت کی جانی چاہیے، ان کے سماجی رویوں کے خلاف اس قدم پر کارروائی ہونی چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.