ریال میڈرڈ کی ٹیم نے کنگز فٹ بال کپ اپنے نام کر لی

ویلنسیا()سپین کے فٹ بال کنگز کپ کا ٹائٹل ریال میڈرڈ کی ٹیم نے جیت لیا ، فائنل میں میڈرڈ نے بارسلونا کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دی۔

ویلنسیا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ریال میڈرڈ کی ٹیم روایتی حریف بارسلونا کے مدمقابل ہوئی۔میڈرڈ کی جانب سے جورڈی البا نے شاندار گول سکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی ۔ بارسلونا ٹیم کے سٹار فٹ بالر لوئنل میسی کوئی بھی گول سکور کرنے میں ناکام رہے تاہم 68 ویں منٹ میں نوجوان ڈیفنڈر مارک بارٹرا نے گول سکور کر کے حساب برابر کیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں میڈرڈ کے سٹرائیکرگیرتھ بیلے نے سنسنی خیز انداز میں گیند جال میں پھینکی۔ گیرتھ کے شاندار گول نے ٹیم کو نہ صرف دو صفر کی کامیابی دلوائی بلکہ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔دلچسپ فتح کے بعد ریال میڈرڈ کی ٹیم نے سپین کے ڈومیسٹک ٹائٹلز کی تعداد بھی 19 کر لی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.