طالبان کے تحفظات کو دور کیا جانا چاہئے،جنگ بندی میں توسیع ہو سکتی ہے،پروفیسر ابراہیم

پشاور()طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی سے کل ملاقات کا امکان ہے ، جنگ بندی میں توسیع کیلئے کوشش کی جائے گی۔

پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔طالبان کے کچھ خدشات اور تحفظات ہیں جنہیں دور کیا جانا چاہئے۔طالبان کو جیلوں میں قید ساتھیوں پر تشدد پر تحفظات ہیں ۔ حکومت مذاکرات جاری رکھے گی تو ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ جنگ بندی میں مزید توسیع ہو یہ کوشش بھی کر رہے ہیں کہ مکمل جنگ بندی کا اعلان ہو جائے ۔ پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومتی اور طالبان رابطہ کمیٹی کے مابین کل ملاقات کا امکان ہے اگر رابطے برقرار ہے تو جنگ بندی میں توسیع بھی ہو سکتی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.