مونٹی کارلو ٹینس : رافیل نڈال،راجر فیڈرر اور سٹینلاس تیسرے

مناکو()دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور روجر فیڈرر کے بعد سٹینلاس وارینکا بھی مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

مناکو میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔آسٹریلین اوپن چیمپئن سٹینلاس وارینکا نے کروشین حریف مارین سلک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ، وارینکا کی فتح کا سکور چھ صفر اور چھ دو رہا۔اس سے پہلے کھیلے گئے میچز میں ورلڈ نمبر ون سپینش سٹار رافیل نڈال نے روس کے کوالیفائر کھلاڑی (Teymuraz) کو چھ چار اور چھ ایک سے زیر کیا۔سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر بھی جمہوریہ چیک کے ریڈک سٹپنک کو مات دیکر اگلے راؤنڈ میں پہنچے ، روجر فیڈرر کی چیک حریف کے خلاف کامیابی کا سکور چھ ایک اور چھ دو تھا۔تیسرے راؤنڈ میں سوئس سٹار کا مقابلہ جمہوریہ چیک ہی کے لوکاس سے ہو گا۔ –

تبصرے بند ہیں.