ریاستی اداروں کیخلاف نازیبا نعرےسوالیہ نشان ہیں:شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزراء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جب کرمینل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اُڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، ڈالر نایاب سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہے، وزراء کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔

تبصرے بند ہیں.