Latest National, International, Sports & Business News

روہت شرما کا دیرینہ دوست ریتیکا سے منگنی کا فی

بھارتی کرکٹر روہت شرما نے اپنی دیرینہ دوست ریتیکا سے منگنی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ روہت نے اپنی دوست کی تصویر بھی پرستاروں سے شیئر کر دی ہے۔

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے اپنی دیرینہ دوست ریتیکا سجادھیا سے منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انھوں نے اپنے پرستاروں کو یہ خوشخبری سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی دوست ریتیکا کو اب جیون ساتھی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس کے لئے ان سے منگنی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ روہت نے اپنی خاتون دوست کی تصویر بھی پرستاروں سے شیئر کی ہے۔ روہت سے قبل بھارتی ٹیم کے ایک اور بیٹسمین سریش رائنا بھی اپنی دیرینہ دوست پریانکا چودھری سے 3 اپریل کو شادی کر چکے ہیں۔ رائنا اور پریانکا بھی بچپن سے دوست تھے۔ –

تبصرے بند ہیں.