خراب کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین کارکردگی اور میچ ڈرا کے باوجود پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی ہوگئی۔

لاہور: ( پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کی وجہ اپنی کارکردگی نہیں بلکہ دراصل انگلش کرکٹ ٹیم کی مرہون منت ہے جو کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں شکست کے بعد ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ انگلینڈ کی تنزلی پاکستان کو ناقص کارکردگی کے باوجود تیسرے نمبر پر لے آئی ہے۔ پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے بنگلا دیش کے خلاف 6 مئی کو ہونے والے ٹیسٹ میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی۔ سیریز ڈرا ہونے کی صورت میں بھی پاکستان کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 124 پوئنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر موجود کینگروز 118 جبکہ پاکستان 103 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.