ایک ماہ کے دوران پیاز کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ

سبزیوں کی قیمت میں 14 ، پھلوں کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ، رواں سال افراط زر کی شرح 4.81 فیصد ریکارڈ کی گئی :ادارہ شماریات

اسلام آباد  ) گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیاز کی قیمتیں دوگنا سے بھی زائد ہوگئیں جبکہ ٹماٹر 22 فیصد سستے ہوئے ۔ وفاقی ادارہ شماریات نے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے چئیرمین آصف باجوہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اشیائے خورد و نوش سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے اعداد و شمار جاری کئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیاز 52 ، سبزیاں 14 فیصد مہنگی ہوئیں ، اس دوران تازہ پھلوں کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہوا ، گزشتہ ایک ماہ کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی 6 فیصد مہنگی ہوئی ، اسی طرح ٹماٹر 22 فیصد ، آلو 16 فیصد ، انڈے 7 فیصد اور گھی کی قیمت میں 4 فیصد کمی آئی ۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ گزشتہ سال افراط زر کی شرح 8.62 فیصد تھی جبکہ رواں سال یہ شرح 4.81 فیصد رہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ آٹے اور چاول کی قیمت میں بھی ایک فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ۔ –

تبصرے بند ہیں.