روپے کی پسپائی نہ رکی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا

روپے کی پسپائی نہ رکی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا، امریکی کرنسی کی قدرمیں مزید اضافہ ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کے انٹر بینک میں ڈالر مزید 42 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے۔ملک میں زرمبادلہ کے بحران میں یومیہ بنیادوں پر اضافے کے سبب گذشتہ 7 یوم کے دوران ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں مجموعی طور پر 2.48 روپے جبکہ اوپن ریٹ میں 8.90 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.