ججزکےخلاف شکایات کا معاملہ: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

اسلام آباد: ججزکے خلاف شکایات کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں آئی تھیں۔سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے 2 سینئر ترین جج سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.