روس میں ٹرک اور بس میں تصادم، 18 افراد ہلاک،60 زخمی

ماسکو: روسی دالحکومت ميں ٹرک اور بس ميں تصادم کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غلطی سے اس وقت پیش آیا جب وہ سگنل کھلنے کے انتظار میں کھڑی 2 کاروں کو اوورٹیک کرتا ہوا آگے بڑا اور انتہائی تیز رفتاری سے جا کر بس سے ٹکرا گیا، ٹرک اس قدر تیز رفتاری سے بس سے ٹکرایا کہ وہ 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ٹرک ڈرائیو تو بچ گیا لیکن بس میں سوار 18 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں اور ایمبولینسوں کے ذریعے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جار ہی ہے، حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کی عمر 46 سال ہے اور اس پر رواں سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 6 دفعہ جرمانہ بھی عائد کیا جا چکا ہے

تبصرے بند ہیں.