روسی کرنسی کی گرتی قدر، عالمی اقتصادیات کے متاثر ہونے کا خطرہ

اقتصا دی ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی کرنسی روبل کی گرتی قدر کا وائرس کسی نہ کسی طور پر جاپان، چین اور لاطینی امریکہ کی معیشت کو متاثر کر سکتا ہے۔

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی کرنسی کی گرتی قدر سے روس کو درپیش مالیاتی بحران کے حوالے سے ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ اس بحران کے اثرات عالمی اقتصادیات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ یورپی براعظم کی مجموعی اقتصادیات کو علیل خیال کیا جاتا ہے اور دوسری جانب جاپان، چین اور لاطینی امریکا کے مالی حالات بھی کچھ زیادہ اچھے نہیں ہیں۔ اِس بنا پر ماہرین اقتصادیات کا خیال ہے کہ روسی کرنسی روبل کی گرتی قدر کا وائرس کسی نہ کسی طور پر جاپانی، چین اور لاطینی امریکی کی معیشت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ ایسے اندازہ بھی لگائے گئے ہیں کہ مرجھائے ہوئے روبل کو اندرون ملک ماسکو حکومت نے شرح سود میں اضافہ کرکے تقویت دینے کی ضرور کوشش کی ہے لیکن خام تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں کمی کے رجحان اور یوکرائنی بحران کے حوالے سے امریکا اور مغربی اقوام کی پابندیوں نے روسی کرنسی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران روبل کرنسی کی قدر میں دس فیصد کی کمی کو روس کی اقتصادی گاڑی کے پنکچر ہونے سے تعبیر کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں کہ آیا روس اپنے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی بھی بروقت کر سکے گا یا نہیں۔ اِن کے مطابق اگر ایسا نہ ہوا تو روس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب جائیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.