آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے د

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کی مجموعی اقتصادی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔

واشنگٹن:) پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری واشنگٹن میں ہونے والے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دی گئی۔ ایک ارب دس کروڑ ڈالر کا قرضہ دو قسطوں میں جاری کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کے چوتھے اور پانچویں اقتصادی جائزے پر بھی غور کیا گیا۔ عالمی ادارے نے پاکستان کی مجموعی اقتصادی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔ آئی ایم ایف نے ستمبر 2013 میں پاکستان کیلئے مجموعی طور پر چھ ارب ستر کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دی تھی۔ جس میں سے چار قسطوں میں دو ارب بیس کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہو چکے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.