روسی خلا باز امریکی ساتھیوں سمیت خلائی مشن سے واپس آگئ

روسی راکٹ سویوز نے میکسم سوراویو ، ریڈ وائز مین اور الیگزینڈر گریسٹ کے ساتھ قازقستان میں لینڈنگ کی

قازقستان ) روسی ساختہ سویوز راکٹ بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے تین خلابازوں کو لے کرواپس زمین پر پہنچ گیا ۔ بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے روسی خلاباز،میکسم سرایوو، نے امریکی ساتھی ریڈ وائیزمین اور جرمن خلا باز الیگزینڈر گریسٹ کے ساتھ قازقستان کے شمال مشرقی علاقے آرکالیک میں لینڈنگ کی ۔ دوہزار گیارہ میں امریکا کا خلائی شٹل پروگرام ختم ہونے کے بعد روسی راکٹ سوئیز خلا بازوں کو خلائی سٹیشن تک لانے لے جانے کا واحد ذریعہ بن چکا ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.