شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہی

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

شمالی وزیرستان: () پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ گرلامائی میں دہشتگردوں کے ساتھ تازہ جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل آج تیراہ کے علاقے اکاخیل میں دہشتگردوں کیخلاف فضائی کارروائی میں 13 دہشتگرد ہلاک، 16 ٹھکانے اور بڑی مقدار میں گولہ بارود کا ذخیرہ تباہ کر دیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی میں مارے گئے دہشتگردوں میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دینے والا کمانڈر اور 2 خود کش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں بھی سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن خیبر ون کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ایک دن پہلے باڑہ کے علاقے سپین قمبر میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے 17 دہشت گرد جوابی کارروائی میں مارے گئے تھے۔ ان کے ساتھی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ –

تبصرے بند ہیں.