ماسکو: روس کے ایک اولڈ ہوم میں لگنے والی آگ میں 20 معمر افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبیریا کے شہر کیمیروو کے ایک اولڈ ہاؤس میں لگنے والی آگ میں دوسری منزل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی جس میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔فائر بریگیڈ کے عملے نے دوسری منزل میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ 4 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔امدادی کاموں کے دوران ہوا کے کم دباؤ کے باعث مشکلات کا سامنا رہا۔ خوفناک آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے برزگ شہریوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ لواحقین کی بھی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اولڈ ہاؤس بغیر رجسٹریشن کے قائم کیا گیا تھا اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نکلنے کے لیے انخلا کا راستہ بھی نہیں تھا۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
تبصرے بند ہیں.