رواں ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں 16کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی

کراچی: ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں سولہ کروڑ اسی لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی ذخائر کی مالیت گیارہ ارب تینتالیس کروڑ ڈالر رہ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دس مئی کو مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت گیارہ ارب ساتھ کروڑ دس لاکھ ڈالر تھی۔ جو کہ سترہ مئی کو کم ہو کر گیارہ ارب تینتالیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر رہ گئی ہے۔ اس طرح ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذکائر میں سولہ کروڑ اسی لاکھ الر کمی ریکارد کی گئی۔زرمبادلہ کے ذخائر میں اسٹیٹ بینک کے پاس چھ ارب اڑتیس کروڑ ڈالرز ، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس پانچ ارب پانچ کروڑڈالر موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.