اوگرا عملدرآمد کیس:نیب نے سابق وزائے اعظم کو طلب کرلیا

اسلام آباد: نیب نے اوگرا عملدرآمد کیس میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو طلب کر لیا،کے کے آغا کہتے ہیں توقیر صادق کی گرفتاری سے متعلق عرب امارات کی عدالت تین جون کو فیصلہ سنائے گی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کی،نیب نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کردی،جس میں بتایا گیا کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی تقرری اور کرپشن کے معاملے کی تفتیش کیلئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو چھبیس مئی،یوسف رضا گیلانی کو ستائیس مئی اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو تیس مئی کو طلب کر لیا گیا ہے،نیب کے پراسیکیوٹر کے کے آغا نے عدالت کو بتایا کہ عرب امارات کی عدالت نے توقیر صادق کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے جو تین جون کو سنایا جائے گا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت چھ جون تک ملتوی کردی ۔

تبصرے بند ہیں.