رواں مالی سال ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل کی فروخت بڑھ گئی

رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل کی فروخت بڑھ گئی، پٹرول کی فروخت میں کمی ہوئی۔

لاہور) ایک رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران فرنس آئل کی خریداری چھ فیصد اضافے سے نو لاکھ ، سینتالیس ہزار ٹن رہی ۔ جون میں فروخت آٹھ لاکھ چورانوے ہزار ٹن تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت بھی پندرہ فیصد اضافے سے چھ لاکھ چونسٹھ ہزار ٹن رہی ۔ پٹرول کی فروخت چار فیصد کمی سے تین لاکھ انتیس ہزار ٹن رہی۔ –

تبصرے بند ہیں.