اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اعشاریہ چار فیصد اضافہ

کراچی (اپریل کے دوسرے ہفتے میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا ، کم آمدن والے طبقے کیلئے ہفتہ وار مہنگائی میں نسبتاً زیادہ اعشاریہ پانچ ، پانچ فیصد کا اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز چار روپے ، ٹماٹر اور آلو کی قیمت میں تین روپے فی کلو اضافہ ہوا۔دال مسور، ایل پی جی ،مرغی، بکرے اور گائے کے گوشت سمیت اکیس اشیاء میں اضافہ ہواجبکہ لہسن، گندم، چینی ، دال مونگ، دال چنا اور دال ماش سمیت گیارہ اشیاء میں کمی ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.