رواں مالی سال میں بیرون ممالک سے سونے کی درآمد میں کمی کا رجحان

دوہزار تیرہ چودہ کے دوران صرف تین ہزار تین سو چوبیس کلوگرام سونا درآمد کیا گیا

اسلام آباد () رواں مالی سال کے دوران سونے کی درآمد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ، ابتدائی دو ماہ کے دوران صرف تینتیس کلوگرام سونا دیگر ممالک سے منگوایا گیا ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اگست تک درآمد کردہ سونے میں ننانونے فیصد کمی ہوئی ۔ مالی سال دو ہزار تیرہ چودہ کے دوران تین ہزار تین سو چوبیس کلو گرام سونا درآمد کیا گیا ۔ سونے کی درآمد پر تیرہ لاکھ انسٹھ ہزار ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو ایک سال قبل اِسی عرصے میں تیرہ کروڑ چھپن لاکھ ڈالر پر موجود تھے ۔

تبصرے بند ہیں.