حکومتی خریداری، روئی کی قیمت 100 روپے من بڑھ گئی

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد روئی کی فی من نئی قیمت پانچ ہزار چار سو روپے مقرر کی گئی ہے

رحیم یار خان ( ) ڈالر کی قدر بڑھنے اور حکومت کی جانب سے خریداری کے اعلان کے بعد روئی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں ۔ مقامی منڈیوں میں روئی کی قیمت میں سو روپے من اضافہ ہوگیا ۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پنجاب میں روئی کی نئی قیمت پانچ ہزار چار سو روپے من ہوگئی ۔ جبکہ سندھ میں قیمت پانچ ہزار تین سو روپے من پر پہنچ گئی ۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق حکومت کی جانب سے دس لاکھ بیلز خریدنے کے اعلان سے روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان شروع ہوا ۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی قیمتوں میں تیزی کا سبب بنا ۔

تبصرے بند ہیں.