رواں مالی سال بجٹ خسارہ 8.5 فیصد سے تجاوز کرجائیگا
اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ساڑھے آٹھ فیصد سے تجاوز کرجائے گا جبکہ ملکی معیشت کی ترقی ساڑھے چار فیصد بجٹ ہدف کے بجائے بمشکل تین اعشاریہ دو فیصد کے لگ بھگ ہوگی۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ملکی تاریخ کا مشکل ترین سال ہوگا ، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا اپنے ٹیکسوں کے ہدف میں دو سو ارب روپے سے زیادہ کے خسارے کا سامنا ہے ، جبکہ توانائی کے شعبہ میں دی جانے والی سبسڈی بھی بجٹ کے ایک سو اسی ارب روپے کی نسبت تین سو گیارہ ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ حکومت کو اتصلات سے اسی کروڑ ڈالرز اور تھری جی لائسنسن کی نیلامی سے ایک ارب ڈالر حاصل ہونے کی توقع بھی پوری نہیں ہوئی ، جس سے نہ صرف معیشت کی شرح نمو کا ہدف ناقابل حصول ہوگیا ہے بلکہ بجٹ خسارہ بھی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ساڑھے آٹھ فیصد سے تجاوز کرجائے گا۔
تبصرے بند ہیں.