رواں ہفتے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں0.11 فیصداضافہ

کراچی: رواں ہفتے کے دوران قیمتوں کے حساس اشارئیے میں صفر اعشاریہ ایک ایک فیصد کا اضافہ ہوا ، رواں ہفتے کے دوران اٹھارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ،سترہ میں اضافہ اور اٹھائیس میں استحکام رہا ،ادارہ برائے شماریات پاکستان کے مطابق دوران ہفتہ آٹھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ اٹھائیس کی قیمتوں میں استحکام رہا ، سترہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے پیاز ، لہسن ، انڈہ اور سرخ مرچ کی قیمتوں میں کمی ، جبکہ چاول ، روٹی ، خشک دودھ ، گوشت اور کوکنگ آئل سمیت مختلف اٹھائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ٹماٹر ، کیلے ، آلو، چائے ، چینی اور گڑ وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوران ہفتہ آٹھ سے بارہ ہزار روپے آمدنی والے افراد کے لئے صفر اعشاریہ ایک فیصد جبکہ بارہ سے اٹھارہ ہزار روپے آمدنی والے افراد کے لئے صفر اعشاریہ ایک دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.